احمد نگر کا رہائشی تھانہ عطاءشہید پولیس کے تشدد سے جاں بحق

چنیوٹ: تین ماہ قبل شک کی بنیاد پر تھانہ عطاءشہید سرگودھا کی پولیس ناصر نامی شخص کو اس کے گھر سے اٹھا کر لے گئے اور تقریباً بائیس دن تشدد کرتے رہے کہ راڈ سے ٹانگیں توڑ دیں، پلاس سے اس کے ناخن اکھاڑ دئیے، یہاں تک کہ گرم پانی سے اس کی کھال بھی اتار دی گئی، جب کچھ حاصل نہ ہوا تو بے یارومددگار پھینک دیا، حالت غیر ہونے پر ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا منتقل کیا گیا، یہاں سے جواب ہونے آلائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زندگی اور موت کی کشمکش میں گھر لے آئے جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہارگیا تھانہ عطاءشہید ملازمین کیخلاف ایف آئی آر چناب نگر تھانہ میں درج تو ہوگئی تھی لیکن اس پر عمل درآمد نہ ہوسکا۔

Check Also

تھانہ بھلوال سٹی پولیس کی کاروائی، اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار

بھیرہبسرگودھا:تھانہ بھلوالسرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پر اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے