اندھے قتل کی واردات، گھر کا واحد کفیل قتل

میانوالی: (حفیظ اللہ خان نیازی) تھانہ ہرنولی کے علاقہ کندے والا نہر پل کے قریب ہرنولی کے رہائشی رانا فیصل کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا، رانا فیصل اپنے موٹرسائیکل پر کہیں جارہا تھا کہ راستے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا، فیصل نامی نوجوان اپنے گھر کا واحد کفیل تھا اور ہوٹلز پر مزدوری کرتا تھا، تھانہ ہرنولی پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتول کے موبائل کو قبضہ میں لیکر تفتیش شروع کردی۔ مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی۔

Check Also

خیرپورناتھن شاہ میں بھی احساس کفالت رجسٹریشن پروگرام جاری ہے

خیرپورناتھن شاہ (محمد حسن کہوسہ )پوری سندھ کی طرح خیرپورناتھن شاہ میں بھی احساس کفالت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے