اٹھارہ سالہ لڑکی نے نہر میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی

ستراہ: میانوالی بنگلہ کی رہائشی شمسہ دختر طارق بعمر اٹھارہ سال نے اپنی بیماری سے تنگ آکر بی آر بی میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی، خودکشی کرنے کی وجہ شمسہ کی مہلک بیماری تھی، شمسہ تقریباً7 سال سے ایک بیماری سے لڑرہی تھی اور اپنی بیماری سے تنگ آچکی تھی، گزشتہ روز شمسہ اپنے گھر سے تقریباً گیارہ بجے کے قریب نہر بی آر بی میانوالی بنگلہ کی جھال سے چھلانگ لگادی، مقامی لوگوں نے بچانے کی کوشش کی مگر پانی کے تیز بہاو کی وجہ سے وہ شمسہ کو نہ بچاسکے،ریسکیو نے تین گھنٹے کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کیا لیکن ابھی تک لاش نہیں مل سکی، تھانہ ستراہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

Check Also

خیرپورناتھن شاہ کے صحافی محمد حسن کھوسو بھٹائی کی زمین پرپٹواری نے کیا قبضہ

خیرپورناتھن شاہ۔(محمد حسن کہوسہ)خیرپورناتھن شاہ کے صحافی محمد حسن کھوسو بھٹائی سینٹر پر پہنچ کر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے