اچھی کارگردگی دیکھانے پر ٹائیگر فورس کے نوجوانوں کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیئے

بہاولپور
ٹائیگر فورس غریبوں کی مدد کیلئے ہمہ وقت تیار رہتی ہے کرونا وائرس کے خاتمے کیلئے ٹائیگر فورس کے اہلکاروں کا اہم کردار ہے.علی قریشی
بہاولپور تحصیل صدر یونین کونسل 14 جمال چنڑ میں اچھی کارکردگی پر ایک تقریب پریس کلب نورپورنورنگا میں منعقد ہوئی جس میں نمایاں کارکردگی حاصل کرنے والے اہلکاروں کو سرٹیفکیٹ دی گئیں،پروگرام کے چیف گیسٹ پریس کلب نورپورنورنگا کے صدر خالد اقبال مڑل,چیئرمین ملک محمد اعجاز نائب صدر خواجہ محمد ارشد تھے.جنہوں نے اچھی کارکردگی دکھانے والے ٹائیگر فورس کے نوجوانوں کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیئے.اس موقع پر سینئر سپروائزر ٹائیگر فورس تحصیل بہاولپور صدر علی قریشی نے ٹائیگر فورس کے اہلکاروں سے خطاب میں کہا کہ ٹائیگر فورس غریبوں کی مدد کیلئے ہمہ وقت تیار رہتی ہے کرونا وائرس کے خاتمے کیلئے ٹائیگر فورس کے نوجوانوں نے بہت اہم کردار ادا کیا ہے.ابھی تک کرونا وائرس مکمل طور پر ختم نہیں ہوا ہے ٹائیگر فورس کے اہلکاروں کو چاہئیے کہ وہ اپنے علاقہ کے لوگوں اور خاص طور پر سکول جانے والے بچوں کو کرونا وائرس سے بچاو کے حوالے سے آگاہی دیں تاکہ کرونا وائرس سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکے.(محمد آصف)

Check Also

سرکاری ملازمین کا اسلام آباد میں دھرنا جاری د و سال سے تنخواہ میں اضافہ نہیں کیا

سرکاری ملازمین کا اسلام آباد میں دھرنا جاریعمران خان حکومت نے دو سال سے تنخواہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے