اہم شاہراہ جھنگ چنیوٹ روڈ خستہ حالی کا شکار

چنیوٹ: ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ہائی وے کی غفلت اور عدم توجہ کی وجہ سے مین جھنگ چنیوٹ روڈ خستہ حالی اور ٹوٹ پھوٹ کا شکارہوگیا، جگہ جگہ پر گہرے گڑھے اور کھڈے پڑگئے ، جس کی وجہ سے ٹریفک تعطل کا شکار رہتی ہے شہریوں کو گزرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ عرصہ تین سال سے یہ روڈ خراب ہے آئے روز یہاں پر رکشے ٹرک، ٹریکٹر ٹرالیاں اور بسیں گرکر حادثات کا شکار ہوجاتی ہیں۔ پانی کھڑا رہنے کی وجہ سے کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے۔ شہریوں نے حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے نوٹس لے کر روڈ کی ازسر نو تعمیر ومرمت کروائی جائے تاکہ ان کی پریشانی ختم ہوسکے۔

Check Also

سیالکوٹ سے لاہور جانے والی لاثانی ایکسپریس خوفناک حادثے سے بچ گئی

مریدکے نارنگ منڈی کوٹ مولچند ریلوے اسٹیشن کے قریب سیالکوٹ سے لاہور جانے والی لاثانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے