ایس ایس پی گھوٹکی عمرطفیل کی ہدایات پر سنیپ چیکنگ

میرپورماتھیلو: ضلع بھر میں ہتھیاروں، منشیات کی روک تھام،پی او ایس، اے بی ایس کی گرفتاری کیلئے سنیپ چیکنگ کی گئی۔ ضلع بھر میں اسنیپ چیکنگ تمام ایس ایچ اوز، ایس ڈی پی اوز اور انچارج پی پی نے اسنیپ چیکنگ کی مؤثر طریقے سے چیکنگ کی، جس میں اچھے نتائج برآمد ہوئے۔

دوران چیکنگ850 گاڑیاں چیک کی گئیں جن میں سے53 گاڑیاں تحویل میں لے لی گئیں،60 موٹرسائیکل کو چالان کیاگیا اور158 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیاگیا،2 بلیو لائیٹس اتار لی گئیں،64 گاڑیوں کے رنگین شیشے اتارے گئے،72 فینسی پلیٹس اتار لی گئیں۔

مزید یہ کہ دوران چیکنگ منشیات کے11 کیسز درج ہوئے، جس میں14 لیٹر کچی شراب،بھنگ11 سو گرام، پان پراگ پڑیاں520 برآمد ہوئیں۔ضلع بھر سے158 مشکوک افراد کو حراست میں لیاگیا اور2 اشتہاری و2 روپوش ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا۔

Check Also

تھانہ بھلوال سٹی پولیس کی کاروائی، اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار

بھیرہبسرگودھا:تھانہ بھلوالسرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پر اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے