ایس ایس پی گھوٹکی قبائلی جھگڑے ختم کروانے کیلئے پرعزم

میرپورماتھیلو: ایس ایس پی صاحب کی ہدایت پر کھمبڑا، ایس ایچ او کھمبڑا کا برسوں سے جاری قبائلی انڈھڑ جھگڑے ختم کروانے کیلئے مختلف قبیلوں کے لوگوں کی گرفتاری کیلئے متنازعہ برادری کے لوگوں پر چھاپے مارے گئے۔ کھمبڑا پولیس کا تھانہ کی حدود میں مختلف علاقوں میں کامیاب کریک ڈاون میں6 ملزمان نے ہتھیار ڈال دئیے۔ یہ ملزمان اس بات پر متفق ہوئے ہیں کہ ہم2 دن میں اپنے جھگڑے ختم کرکے آپس میں صلح کرلیں گے۔ ہتھیار ڈالنے والے ملزمان میں قربان ولد توڈو انڈھڑ، جمیل احمد ولد غلام مصطفی انڈھڑ، نیازاحمد ولد محمد وریام انڈھڑ، شاہ علی ولد سیفل انڈھڑ، عبدالمجید ولد یاسین خان انڈھڑاور دیگر نے پولیس کے دباو¿ میںآکر خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔

Check Also

سیالکوٹ سے لاہور جانے والی لاثانی ایکسپریس خوفناک حادثے سے بچ گئی

مریدکے نارنگ منڈی کوٹ مولچند ریلوے اسٹیشن کے قریب سیالکوٹ سے لاہور جانے والی لاثانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے