ایم پی اے سردار علی گوہر کی جانب سے میٹھے پانی کی سبیلیں لگادی گئیں

خانپورمہر: محرم الحرام کے آتے ہی نیاز و سبیل کی روایت برقرار رکھتے ہوئے جی ڈی اے ایم پی اے سردار علی گوہر خان کی جانب سے خانگڑھ میں ٹھنڈے اور میٹھے پانی کی10 سے زائد سبیلوں کے سٹال سجا دئیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق خانپور مہر میں ماہ محرم الحرام جہاں اور بہت ساری روایات کا امین ہے، وہیں اس مہینے میں نذرونیاز کا بھی خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے، ملک بھر کی طرح خانگڑھ میں بھی جی ڈی اے ایم پی اے سردار علی گوہر خان کے تعاون سے بطور لنگر بہت ساری چیزیں بانٹنے کا رواج ہے اور ٹھنڈے میٹھے مشروبات کے سٹال بھی لگا دئیے گئے ہیں، حق وباطل کیلئے مرنے جینے کا عملی مظاہرہ، واقعہ کربلا، نواسہ رسول اور شہدائے کربلا کی یاد میں نور اور دس محرم کو مجالس، جلوسوں کیساتھ جگہ جگہ لنگر اور نیاز کی تقسیم کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے، کم و بیش70 سے زائد بریانی کی دیگیں تقسیم کی جاتی ہیں، خانگڑھ میں محرم الحرام کے پہلے دس دنوں یعنی عاشورہ میں گلی محلوں اور شاہراہوں پر جا بجا پانی، مشروبات کی سبیلیں بھی لگائی جاتی ہیں، سردار علی گوہر خان کا کہنا تھا کہ سید الشہداءامام حسین کی یاد میں کئی سوسال سے جاری نذرو نیاز کے اس سلسلے میں صرف اہل تشیع ہی نہیں بلکہ تمام شہری بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں، شہر کے عزاداران شیعہ علماءکونسل تعلقہ خانگڑھ کے چیئرمین تاج محمد مہر، صدر محمد نواز سموں، امام بارگاہ رہنما سید عابد علی شاہ بخاری کا کہنا ہے کہ لنگر تاقیامت جاری وساری رہے گا۔

Check Also

سیالکوٹ سے لاہور جانے والی لاثانی ایکسپریس خوفناک حادثے سے بچ گئی

مریدکے نارنگ منڈی کوٹ مولچند ریلوے اسٹیشن کے قریب سیالکوٹ سے لاہور جانے والی لاثانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے