ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ کونسل کی پیپلزپارٹی کے انتخابی جلسہ میں شرکت

نوشہروفیروز: ٹھاروشاہ میں پیپلزپارٹی کے انتخابی جلسہ کا انعقاد کیا گیا۔ جلسہ میں سابق صوبائی صوبائی وزیر ضیاءالحسن لنجار سمیت ایم پی اے ممتاز چانڈیو، سرفراز بھی شریک تھے۔ جلسہ میں گرینڈ ڈیموکریٹک آلائنس کے رحمت اللہ سولنگی نے پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ پی پی کے جلسہ میں ایڈمنسٹریٹر کی موجودگی کو سماجی حلقوں میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ تحریک انصاف کے نوشہرہ فیروز نے اس بارے میں کہا کہ پی پی پی نے بلدیاتی انتخابات کو دھاندلی سے جیتنے کی منصوبہ کا آغاز کردیا ہے۔ مسلم لیگ ن نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ کونسل نے پی پی کے جلسہ میں شامل ہوکر اپنی جانبداری کو مشکوک بنادیا ہے۔ جماعت اسلامی نے کہاکہ ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل و ڈپٹی کمشنر کو غیر جانبدار رہنا چاہیے تھا۔ پاکستان فلاح پارٹی نے کہا کہ پی پی کے جلسہ میں شامل ہوکر ڈپٹی کمشنر ثابت کردیاکہ وہ غیر سیاسی نہیں ہیں۔

Check Also

تھانہ ریتی انسپکٹر سنوکر پہ جوا کھیلتے ہوئے 3 ملزمان کو سامان سمیت گرفتار کر لیا

گھوٹکی۔ایس ایس پی گھوٹکی جناب عمرطفیل صاحب کی ہدایت پہ گھوٹکی پولیس کا جواریوں و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے