ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ٹوبہ ٹیک سنگھ نے محرم الحرام کے مرکزی جلوس کا معائنہ کیا

کمالیہ: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) ٹوبہ ٹیک سنگھ سید تنویر مرتضیٰ کا اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی محمد عرفان ہنجرا اور مہر غلام دستگیر تحصیلدار کے ہمراہ محرم الحرام کے سلسلہ میں قائم کنٹرول روم سمیت7 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کا معائنہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کمیٹی میں محرم الحرام کے جلوس و مجالس اور ان کی سکیورٹی ومانیٹرنگ کیلئے بنائے گئے کنٹرول روم کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر چیف آفیسر عمیر دلدار اور مہر غلام دستگیر تحصیلدار بھی ہمراہ موجود تھے، اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی محمد عرفان ہنجرا نے کنٹرول روم میں محرم الحرام کے حوالہ سے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ جلوس کے راستوں کو کلیئر کروانے کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی کے بھی مناسب انتظام کیے گئے ہیں، بعد ازاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) ٹوبہ سنگھ سید تنویر مرتضیٰ نے7 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کا بھی معائنہ کیا اور منتظمین سے بھی ملاقات کی، اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ضلع بھر میں سکیورٹی سمیت تمام انتظامات بہترین کیے گئے ہیں، انتظامیہ کی جانب سے مجالس و جلوس کی مانیٹرنگ کیلئے جدید سی سی ٹی وی کیمرے لگوائے گئے ہیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ضلع بھر میں قیام امن کے لیے ہمیشہ سے تمام مکاتب فکر کے علماءکا کلیدی کردار رہا ہے جوکہ قابل ستائش ہے۔

Check Also

خیرپورناتھن شاہ میں بھی احساس کفالت رجسٹریشن پروگرام جاری ہے

خیرپورناتھن شاہ (محمد حسن کہوسہ )پوری سندھ کی طرح خیرپورناتھن شاہ میں بھی احساس کفالت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے