ایک سال کے معصوم بچے کے قتل پر ملزم گرفتار

چونڈہ: نواحی گاوں کوٹ بگا کے رہائشی معزور محمد سجاد اللہ کے تقریباً1 سال کے بیٹے محمد سلار کو عمر نامی شخص زمین پر پٹک کر قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پھلورہ کے علاقہ کوٹ بگا کے رہائشی محمد سجاد نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ میں چونڈہ میں کئی سالوں سے دودھ دہی کی شاپ چلاتا ہوں اور معزور ہوں، چونڈہ کے قریبی گاوں لپے والی کا رہائشی عمر نامی نوجوان کا میری دکان پر آنا جانا تھا، جس کی وجہ سے اُس کیساتھ تعلق بن گیا، اس دوران عمر کے میری بیوی صدف سجاد سے ناجائز مراسم قائم ہوگئے، جس پر عمر نے میری غیرموجودگی میں میری بیوی صدف کو گھر سے بھگا لے گیا اور اس کے علاوہ عمر نے نوسربازی سے میری ساس کے34 لاکھ روپے ہضم کرلیے، کچھ دن پہلے تھانہ سٹی پسرور کے محلہ کھوکھراں میں چھپ کر رہائش پذیر تھا جس پر ایک دوست کی مدد سے پتہ چلا عمر نے آپ کے بیٹے کو قتل کردیا، جس پر میں نے پولیس کی مدد سے عمر کی رہائش پر چھاپہ مارا جس پر پولیس نے ڈکیتی شدہ گھریلو سامان برآمد کرکے ملزم عمر کو گرفتار کرلیا اور اپنی بیوی صدف سجاد اور دوپنی بیٹیوں کو برآمد کرلیا۔ جس پر محمد سجاد نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، آئی جی پنجاب شعیب دستگیر، آر پی او گوجرانوالہ اور ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن (ر) مستنصر فیروز سے مطالبہ کیا کہ میرا گھر برباد کرنیوالے اور میرے بیٹے کے قاتل کو عبرتناک سزا دی جائے۔

Check Also

خیرپورناتھن شاہ کے صحافی محمد حسن کھوسو بھٹائی کی زمین پرپٹواری نے کیا قبضہ

خیرپورناتھن شاہ۔(محمد حسن کہوسہ)خیرپورناتھن شاہ کے صحافی محمد حسن کھوسو بھٹائی سینٹر پر پہنچ کر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے