بااثر زمیندار نے کچی سڑک کو کاٹ کر فصل کاشت کردی

چنیوٹ: بھوآنہ موضع ہرسہ ٹھٹہ نہرہ میں گاوں کے بااثر افراد نے گاوں کو جانیوالے سرکاری کچے راستے کو کاٹ کر فصلیں کاشت کرلی، جس کی وجہ سے اہل دیہہ سراپا احتجاج ہیں کیونکہ راستہ کٹ جانے اور فصلیں کاشت کرنے کی وجہ سے ان کو گزرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ الہ دیہہ کا کہنا ہے کہ یہ سرکاری راستہ ہے جس پر حاجی ظفراقبال نامی شخص نے کاٹ دیا ہے اور انہیں دور دراز راستے سے گزر کر گاوں آنا پڑتا ہے۔ الہ دیہہ نے اسسٹنٹ کمشنر بھوآنہ، ڈپٹی کمشنر چنیوٹ، کمشنر فیصل آباد، وزیراعلیٰ پنجاب، چیئرمین نیب اور چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس کی اپیل کی ہے۔ گاوں والوں کے پاس ثبوت ہیں اور پٹواری کی رپورٹ ہے کہ یہاں پر راستہ موجود ہے، مگر ان لوگوں کے خلاف کوئی بھی کارروائی نہیں کرتا۔

Check Also

سیالکوٹ سے لاہور جانے والی لاثانی ایکسپریس خوفناک حادثے سے بچ گئی

مریدکے نارنگ منڈی کوٹ مولچند ریلوے اسٹیشن کے قریب سیالکوٹ سے لاہور جانے والی لاثانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے