بارشی پانی بستیوں میں داخل ہونے سے کروڑوں روپے کا نقصان

بھیرہ: موضع نبی شاہ، موضع چاوہ اور ان کے ملحقہ ڈیروں اور بستیوں میں بارشی اور سیم نالہ کا پانی داخل ہونے سے کروڑوں کروپے کا نقصان ہوگیا، سیم نالہ میں پڑنے والے شگاف سے نکلنے والے پانی نے علاقہ میں تباہی مچادی، بارشی اور سیم نالہ کے پانی سے سینکڑوں ایکڑ رقبہ پر کھڑی لاکھوں روپے کی فصلیں تباہ ہوگئیں، ڈپٹی کمشنر سرگودھا نے کہا کہ پانی کے پھیلاؤ اور علاقوں کو نقصان سے بچانے کیلئے بھاری مشینری کئی گھنٹوں سے متاثرہ نالے پر کام کررہی ہے۔ ڈرین اور اس کی دیگر برانچوں کی بھل نکالنے اور پشتے مضبوط کرنے کا عمل جاری ہے، فصلوں اور آبادیوں سے پانی نکالنے کیلئے پمپس بھجوا دئیے گئے ہیں۔ ریسکیو متاثرہ آبادی سے مکینوں اور ان کے مال مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کررہے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ علاقے میں فلڈ ریلیف کیمپ قائم کردئیے گئے ہیں۔

Check Also

تھانہ ریتی انسپکٹر سنوکر پہ جوا کھیلتے ہوئے 3 ملزمان کو سامان سمیت گرفتار کر لیا

گھوٹکی۔ایس ایس پی گھوٹکی جناب عمرطفیل صاحب کی ہدایت پہ گھوٹکی پولیس کا جواریوں و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے