بڑے منشیات فروش گروہ کے تین ارکان گرفتار

بھیرہ: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا فیصل گلزار کی ہدایت پر ایس پی انوسٹی گیشن سید غلام عباس شاہ کی زیر نگرانی ایس ایچ او بھاگٹانوالہ ملک محمد الیاس نے ماتحت عملے کے ہمراہ دوران سنیپ چیکنگ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے منشیات فروشوں کے بڑے گروہ کے تین ارکان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے سو کلوگرام چرس اور منشیات سمگلنگ میں استعمال ہونیوالی گاڑی برآمد کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق منشیات فروشوں کی گرفتار کیلئے بھاگٹانوالہ پولیس نے ناکہ پر ایک گاڑی کو روک کر چیک تو اس کے مختلف خانوں سے چرس برآمد ہوئی، جس پر تین ملزمان عبدالغفار، عبدالباقی کو گرفتار کرکے گاڑی قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کرلیا، پکڑی جانیوالی چرس کا وزن سو کلوگرام اور اس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے، ملزمان منشیات سرگودھا سمیت پنجاب، کے پی کے، بلوچستان اور سندھ کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے تھے، تینوں منشیات فروشوں کا تعلق بین الصوبائی گینگ سے ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کا کہنا ہے کہ اس گینگ کے پکڑے جانے سے منشیات فروشوں کا ایک بڑا نیٹ ورک بریک ہواہے، جلد مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

Check Also

بھیڑ پور میں سرکاری سکول کے ہیڈ ماسٹر کی مالی خوردبرد کا انکشاف

تحصیل بھیرہ کے قصبہ رکھ بھیڑ پور میں سرکاری سکول کے ہیڈ ماسٹر کی بےضابطگیوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے