بھوآنہ محلہ کے رہائشی تحصیل انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی کیخلاف سراپا احتجاج

چنیوٹ: اوبھان روڈ بھوآنہ محلہ کے رہائشی تحصیل انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

بھوآنہ کا محلہ اوبھان روڈ سیوریج اور گندے پانی کے مسائل کا گڑھ بن گیا ہے، ناکارہ سیوریج سسٹم اور نالیاں بند ہونے کی وجہ سے گندا پانی محلے میں جمع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے اہل محلہ کو گزرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اہل محلہ تحصیل انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے ہیں۔ اہل محلہ کا کہنا ہے کہ مین ہول بند ہیں، گندہ پانی جمع ہونے کی وجہ سے مچھروں کی بہتات ہے اور ان کے بچے بیمار ہورہے ہیں، اہل محلہ کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے متعدد بار تحصیل انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی کو درخواست دی ہے مگر انہوں نے اس طرف کوئی توجہ نہیں دی۔ اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد ریاض سے مطالبہ کیا ہے کہ نوٹس لیکر مین ہول کھلوائیں اور گندے پانی کی نکاسی میں بہتری لانے کا حکم دیں۔

Check Also

خانپورمہر آل سندھ ملک ویلفیراتحادکی تیاریاںزوروںشور سے جاری

خانپورمہر، آل سندھ ملک ویلفیر اتحاد کے حلف برداری تقریب کی تیاریاں زوروں شور سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے