بھیرہ میں شوہر نے سسرال جاکر ناراض بیوی کو قتل کردیا

بھیرہ کے نواحی قصبہ میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے سسرال جاکر ناراض بیوی کو قتل کردیا مقتولہ 4 بچوں کی ماں تھی ملزم کیساتھ اس کی دوسری شادی تھی۔
پولیس ذرائع کے مطابق بھیرہ کے قصبہ میانی میں مبینہ طور پر گھریلو ناچاقی پر ملزم وسیم نے اپنے سسرال جاکر بیوی شہناز بی بی کو پسٹل سے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ مقتولہ ناراض ہوکر اپنے سسرال ا?ئی ہوئی تھی ، ملزم نے سسرال جاکر ہی بیوی کو قتل کردیا۔ مقتولہ شہناز بی بی 4 بچوں کی ماں تھی اور ملزم کیساتھ اس کی دوسری شادی تھی۔ تھانہ میانی پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال پہنچادی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہے ہیں ملزم کو جلد گرفتار کر لینگے۔
( افتخاراحمد )

Check Also

سرکاری ملازمین کا اسلام آباد میں دھرنا جاری د و سال سے تنخواہ میں اضافہ نہیں کیا

سرکاری ملازمین کا اسلام آباد میں دھرنا جاریعمران خان حکومت نے دو سال سے تنخواہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے