بھیرہ پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مفرور اشتہاری مجرم کو گرفتار کرلیا ہے

بھیرہ
پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب مفرور اشتہاری مجرم کو گرفتار کرلیا ہے۔
بھیرہ پولیس نے ڈی پی او سرگودہ فیصل گلزار کی ہدایت پر کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ قتل میں مطلوب اشتہاری مجرم ساجد حسین سید کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعہ کھوج لگا کر گرفتار کر لیا ہے۔ اشتہاری مجرم ساجد حسین سید نے ایک سال قبل قصبہ چاوہ کے غلام شبیر کو معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہو گیا۔ عدالت نے ملزم کو پیش نہ ہونے پر مجرم کواشتہاری قرار دے دیا جسے بھیرہ پولیس کے انچارج محمد الیاس کلیار نے ایک خصوصی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا۔(افتخاراحمد)

Check Also

دادو کی تحصیل میہڑ میں ڈاکیتی کی واردات

دادو کے تحصیل میہڑ ۔(محمد حسن کھوسہ )میہڑشہر کا امن تبام پولیس خاموشخیرپورناتھن شاہ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے