بھیڑ پور میں سرکاری سکول کے ہیڈ ماسٹر کی مالی خوردبرد کا انکشاف

تحصیل بھیرہ کے قصبہ رکھ بھیڑ پور میں سرکاری سکول کے ہیڈ ماسٹر کی بےضابطگیوں اور مالی خوردبرد کا انکشاف۔ لوگوں کا محکمہ تعلیم کے اعلی حکام سے ہیڈ ماسٹر اور اسکے ساتھیوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ۔
بھیرہ تحصیل کے قصبہ رکھ بھیڑ پور میں قائم گورنمنٹ پرائمری سکول کے ہیڈ ماسٹر کی بے ضابطگیوں اور لاکھوں روپے کی مالی خوردبرد کا اُس وقت انکشاف ہوا جب سکول کے لاکھوں روپے مالیت کے درختوں کو ہیڈ ماسٹر خرم شہزاد نے کٹوا کر بیچ دیا۔ خود ہیڈ ماسٹر نے خوردبرد کی پردہ پوشی کے لیے سکول کی انتظامی کمیٹی کو توڑ کر ایک رکنی نئی کمیٹی بھی بنا لی۔سکول ہیڈ ماسٹر خرم شہزاد نے ایک سکول ٹیچر اور کمیٹی ممبر سے مل کرلاکھوں روپے کے کیکر،بیری اور شیشم کے درخت کٹوا کر فروخت کردیئے۔ سکول کی سابقہ انتظامی کمیٹی کے ممبران نے ہیڈ ماسٹر پر سکول کی اینٹیں بھی فروخت کرکے ہزاروں روپے خوردبرد کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ قصبہ کے لوگوں نے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ احکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سکول ہیڈ ماسٹر اور اسکے ساتھیوں کے خلاف سخت کارروائی کر کے خوردبرد کیے گئے لاکھوں روپے برآمد کیے جائ( افتخاراحمد)

Check Also

دادو کی تحصیل میہڑ میں ڈاکیتی کی واردات

دادو کے تحصیل میہڑ ۔(محمد حسن کھوسہ )میہڑشہر کا امن تبام پولیس خاموشخیرپورناتھن شاہ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے