حاصل پور میرا دوسرا گھر ہے 1 ارب کے منصوبے جلد شروع ہونگے وفاقی وزیر چوہدری طارق بشیر چیمہ

حاصل پور میرا دوسرا گھر ہے 1 ارب کے منصوبے جلد شروع ہونگے وفاقی وزیر چوہدری طارق بشیر چیمہ

حاصل پور (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر چوہدری طارق بشیر چیمہ ضلعی صدر تحریک انصاف سید تحسین نواز گردیزی ایم پی اے چوہدری احسان الحق سے چیرمین مارکیٹ کمیٹی حاصل پور مہر ھارون اقبال سابق ناظم جمال پور مہر رب نواز چیرمین ایگزیکٹو کونسل پنجاب بار حاجی افضل دھرالہ سابق صدر پریس کلب محمد نعیم یوشا مہر عمر اقبال سابق ممبر ضلع کونسل حمید اللہ شاہ مہر خضر اقبال ظفر اللہ شاہ مہر افتخار کے ہمراہ ملاقات کی ۔ حاصل پور کے لیے میگا پیکج پر شکریہ ادا اس موقعہ پر چیرمین مارکیٹ مہر ہارون اقبال نے وفاقی وزیر چوہدری طارق بشیر چیمہ کر دورہ جمال کی دعوت بھی دی اور جمال پور کے منصوبوں بارے گزارشات پیش کی وفاقی وزیر چوہدری طارق بشیر چیمہ سے ملاقات کے دوران خیرو دہیہ میں رہنما چیمہ گروپ یحییٰ خان غایخنانہ کے 17 تاریخ کے جلسے کے حوالہ سے مشاورت اور وفاقی وزیر چوہدری طارق بشیر چیمہ کی دورہ حاصل پور کے شیڈول پر تفصیلی مشاورت کی گئی جس میں نہر مراد اور شہر حاصل پور میں شروع ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کے حوالہ سے شہر کے بعد جمال پور میں جلسہ عام کے بارے میں لائحہ عمل طے کرکے کمپین کو جلد شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا وفاقی وزیر چوہدری طارق بشیر چیمہ کا اس دوران کہنا تھا کہ حاصل پور میرا دوسرا گھر ہے اس کے لیے میگا پیکج میری طرف سے عوام کے لیے چھوٹا سا تحفہ ہے 1 ارب سے زائد کے کام جلد شروع ہونگے جس سے عوام کو تبدیلی محسوس ہوگی اس بارے جلد حاصل پور میں پریس کانفرنس بھی کی جاے گی۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close