تحریک انصاف ہزارہ ریجن کے جنرل سیکرٹری قتل ہوگئے

تحریک انصاف ہزارہ ریجن کے جنرل سیکرٹری اور عمران خان کے قریبی ساتھی ملک طاہر اقبال قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوکر جان کی بازی ہار گئے جبکہ ڈرائیور سمیت تین افراد زخمی زرائع کے مطابق کوٹیڑہ غازی کے مقام پر نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ملک طاہر اقبال شدید زخمی ہو گئے جن کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال غازی پہنچایاگیا مگر وہ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبر نہ سکے زر ائع کے مطابق فائرنگ سے ڈرائیور سمیت تین افراد بھی شدید زخمی ہو ئے جن میں ایک ساتھی گل نواز بھی بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وفات پا گئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پی ٹی آئی کے عہدیداراور کارکنان کی کثیر تعداد سمیت سینکڑوں لوگ ہسپتال پہنچ گئے ہیں انھوں نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے ملک طاہر اقبال کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے

Check Also

خیرپورناتھن شاہ میں پانی نہ ملنے کی وجہ سے ریلی نکالی گئی

خیرپوریناتھن شاہ (محمد حسن کہوسہ) خیرپورناتھن شاہ پبلک ہیلتھ کی جانب سے کرپٹ ایس ڈی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے