تعلقہ میونسپل آفس خانگڑھ پر اینٹی کرپشن آفیسرز کا چھاپہ

خانپورمہر: لوکل گورنمنٹ اور اینٹی کرپشن آفیسرز نے میونسپل آفس خانگڑھ پر مشترکہ چھاپہ مارا، ڈپٹی ڈائریکٹر خیرپور ہاشم منگنیجو کی سربراہی میں اینٹی کرپشن ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے بوگس بھرتی کیے گئے ملازمین گریڈ1 سے گریڈ16 تک کے ریکارڈ کی چھان بین کی۔

اینٹی کرپشن ٹیم نے تعلقہ میونسپل آفیسر ٹی ایم او بانھوں خان سے آفس میں دوگھنٹے تک ریکارڈ کی چھان بین کی اور بوگس بھرتیوں کے بارے میں گریڈ1 سے گریڈ16 تک کے ملازمین کا ریکارڈ تحویل میں لے لیا، جو کچھ تعلقہ میونسپل آفس کے ملازمین کی جانب سے شکایتیں کی گئی تھیں جس کی وجہ سے آج آفس پر چھاپہ مارکر ریکارڈ چیک کیاگیا،ریکارڈ چیک کرنے کے بعد بوگس بھرتی کیے گئے ملازمین جو کہ تمام یونین کونسلز سے تعلقہ میونسپل آفس ٹرانسفر کیے گئے تھے ان کا ریکارڈ ساتھ لے گئے۔

Check Also

سیالکوٹ سے لاہور جانے والی لاثانی ایکسپریس خوفناک حادثے سے بچ گئی

مریدکے نارنگ منڈی کوٹ مولچند ریلوے اسٹیشن کے قریب سیالکوٹ سے لاہور جانے والی لاثانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے