تھانہ بھلوال سٹی پولیس کی کاروائی، اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار

بھیرہ
بسرگودھا:تھانہ بھلوال
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پر اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بھلوال سٹی فاروق حسنات نے سب انسپکٹر احمد یار وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم محمد بلال ولد محمد ریاض سکنہ کوٹ حاکم خان تحصیل بھیرہ ضلع سرگودھا کو گرفتارکرلیا ہے۔گرفتاراشتہاری مجرم نے گذشتہ سال معمولی رنجش کی بنا پر اپنے دیگر دوساتھیوں کے ساتھ ملکر بھیرہ کے رہائشی ندیم احمد کو بانیت قتل فائر کرکے شدید زخمی کر دیا تھا اور گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوگیا۔ ایس ایچ او تھانہ بھلوال سٹی اور انکی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اشتہاری مجرم کو گرفتارکرلیا ہے جبکہ قبل ازیں اشتہاری مجرم کے ساتھیوں کو گرفتارکرکے حوالات جوڈیشل بھجوایا جا چکا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔(افتخاراحمد)

Check Also

سرکاری ملازمین کا اسلام آباد میں دھرنا جاری د و سال سے تنخواہ میں اضافہ نہیں کیا

سرکاری ملازمین کا اسلام آباد میں دھرنا جاریعمران خان حکومت نے دو سال سے تنخواہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے