تین افراد کی کریانہ کی دکان میں لوٹ ماراور فائرنگ

چنیوٹ: بھوآنہ میں مرتضیٰ عرف بگا بازار سے ملحقہ گلی محلہ سادات میں اپنی کریانے کی دکان پر بیٹھا ہوا تھا کہ شام نوبجے کے قریب موٹرسائیکل پر سوار تین افراد آئے اور اسلحے کے زور پر دکان میں موجود تمام رقم لوٹ لی اور مرتضیٰ بگا پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، گولیاں لگنے سے پچاس سالہ مرتضیٰ شدید زخمی ہوگیا، جسے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھوآنہ منتقل کیاگیا لیکن نازک حالت اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھوآنہ میں سہولیات نہ ہونے کے باعث اسے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کردیا گیا، جہاں اس کی حالتتشویشناک بتائی جاررہی ہے، وقوعہ کے قریب موجود لوگوں نے ڈاکووں کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن ڈاکووں کے مسلح ہونے کی وجہ سے نہ پکڑسکے، واردات سے علاقہ میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، اطلاع ملنے پر تھانہ بھوآنہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی۔

Check Also

تھانہ بھلوال سٹی پولیس کی کاروائی، اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار

بھیرہبسرگودھا:تھانہ بھلوالسرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پر اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے