جلالپور بھٹیاں حافظ آباد میں مسلم لیگ ن نے سوشل میڈیا کنونشن منعقد کیا

جلالپوربھٹیاں (ضلعی انفارمیشن سیکرٹری )حافظ آباد مسلم لیگ ن کا جلالپور بھٹیاں میں ڈیرہ میاں شاھد حسین بھٹی میں سوشل میڈیا کنونشن منعقد ہوا جس کی صدارت سابقہ وفاقی صحت وزیر محترمہ سائرہ افضل تارڑ نے کی حافظ آباد کے سوشل میڈیا کے ورکروں کو میڈیا پر حقائق پر مبنی خبریں دوسرے لوگوں تک پہنچائی جانے کی تنقید کی گئی محترمہ کا کہنا تھا سوشل ور کر کے ساتھ کسی قسم کی بھی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی ورکر کنونشن میں میاں حمزہ شہباز شریف کی صحت یابی کے لئے دعا بھی کی گئی مسلم لیگ ن حافظ آباد اپنے ہر سوشل ورکر کے ساتھ ہے سوشل میڈیا ٹیم میں پنڈی بھٹیاں کے وکیلوں نے شرکت کی جن کی صدارت شہباز خاں یوسف زائی نے کی سوشل میڈیا ورکر کنونشن میں میں سابقہ ایم این اے شاہد حسین بھٹی چوہدری قادر بخش چوہدری محمد زمان بھون ضلعی انفارمیشن سیکرٹری حافظ آباد سابقہ چئیرمین جلال پور بھٹیاں میاں زاہد حسین بھٹی ضلعی جنرل سیکرٹری عابد احسان چھٹہ سابقہ وائس چیئرمین حافظ آبادرائے قمرزمان کھرل اوررائے جاویدکھرل کے علاوہ سینکڑوںکارکنوںنے شرکت کی (ڈاکٹرافتخارالدین عثمان )

Check Also

سیالکوٹ سے لاہور جانے والی لاثانی ایکسپریس خوفناک حادثے سے بچ گئی

مریدکے نارنگ منڈی کوٹ مولچند ریلوے اسٹیشن کے قریب سیالکوٹ سے لاہور جانے والی لاثانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے