جمعیت اہلحدیث کے زیراہتمام دفاع پاکستان ریلی کا انعقاد کیاگیا

میانوالی: مرکزی جمعیت اہلحدیث کے تحت ریلی جہاز چوک سے شروع ہوکر جی پی او چوک پر اختتام پذیر ہوئی، ریلی کے شرکاءنے پاکستان پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر پروفیسر محمد خالد نے کہاکہ وطن عزیز کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے ہمارے ہیرو ہیں، پاک فوج ہمارا فخرہمارا مان ہے،پاکستان ناقابل تسخیر ہے اور رہے گا، انہوں نے کہا کہ دفاع پاکستان کی طرح دفاع ختم نبوت، دفاع شان اہل بیت و صحابہ بھی ضروری ہے، اس موقع پر مقامی رہنماؤں اور یوتھ ونگ کے رہنماؤں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Check Also

خیرپورناتھن شاہ کے صحافی محمد حسن کھوسو بھٹائی کی زمین پرپٹواری نے کیا قبضہ

خیرپورناتھن شاہ۔(محمد حسن کہوسہ)خیرپورناتھن شاہ کے صحافی محمد حسن کھوسو بھٹائی سینٹر پر پہنچ کر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے