جنونی شخص نے گھر کے11 افراد کو قتل کردیا

پنوعاقل: جنونی شخص نے بیوی، بچیوں، بھابھی اور بھتیجیوں سمیت گھر کے11 افراد کو قتل کردیا، ملزم کو گرفتار کرلیاگیا، مقتولین کی نعشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال روانہ کردی گئیں، وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق سکھر ضلع کی تحصیل پنوعاقل کے کینٹ تھانے کی حدود کے گاؤں محمد انڈھڑ میں ایک شخص وہاب اللہ انڈھڑ نے تیز دھارآلہ سے اپنی بیوی مسمات رکیت، تین بیٹیوں، اقرائ، آسرہ، ثوبیہ، بھابھی مسمات نسیم زوبیہ حبیب اللہ، بھتیجیوں مسمات حاجانی، مسمات عرشیہ سمیت گھر کے11 افراد کو اس وقت قتل کردیا جب وہ گھر میں سو رہے تھے اور گھر کے دیگر افراد جب اٹھے تو ان10 افراد کو مردہ حالت میں پایا، واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا، مقتولین کی نعشیں پوسٹ مارٹم کیلئے پنوعاقل اسپتال پہنچا دی گئیں۔جہاں پر ان کا پوسٹ مارٹم جاری ہے واقعہ کی اطلاع پر ایس ایس پی سکھر عرفان سموں نے علاقہ میں پہنچ کر جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور واقعہ کی تفصیلات معلوم کیں، دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے افسوسناک واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے اور آئی جی سندھ سے اس واقعہ کی رپورٹ طب کرلی ہے اور ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کی ہے، واقعہ کے بعد علاقے کی فضئا سوگوار ہوگئی اور مقتولین کے گھر میں کہرام مچ گیا ہے کہ پولیس کے مطابق قتل ہونیوالوں میں6 خواتین اور5 بچے شامل ہیں ملزم کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے تاہم اس سے تفتیش کررہے ہیں۔

Check Also

خیرپورناتھن شاہ کے صحافی محمد حسن کھوسو بھٹائی کی زمین پرپٹواری نے کیا قبضہ

خیرپورناتھن شاہ۔(محمد حسن کہوسہ)خیرپورناتھن شاہ کے صحافی محمد حسن کھوسو بھٹائی سینٹر پر پہنچ کر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے