حاجی خان مہر کا مختلف یوسیز میں ترقیاتی کاموں کا دورہ

خانپورمہر: ڈسٹرکٹ کونسل گھوٹکی کے چیئرمین حاجی خان مہر کا مختلف یوسیز میں ترقیاتی کاموں کا دورہ، مختلف روڈوں کی سی سی پیور سمیت دیگر اسکیموں کا افتتاح کیا۔

چیئرمین حاجی خان کی جانب سے یوسی دلمراد گبول، یوسی درویش نائچ کے مختلف گاوں میں پکی سڑکوں، سی سی پیور سمیت مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا اور مختلف گاوں میں دیہاتیوں کی جانب سے ضلعی چیئرمین کا بھرپور استقبال کیاگیا اور پھول نچھاور کیے گئے، اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ضلعی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ضلع کونسل گھوٹکی اپنا فرض بھرپور طریقے سے ادا کررہی ہے ضلع کی66 یوسیز میں بناکسی فرق کے ترقیاتی کام کرائے ہیں، کافی اسکیمیں جاری ہیںجوجلد مکمل ہوجائیں گی، ضلع چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ ضلع کونسل کے ترقیاتی کاموں میں رکاوٹیں پیدا کرکے ہمارے مزید ترقیاتی کاموں ٹینڈر کینسل کرائے جارہے ہیں اور آفیسر بھی تعاون نہیں کررہے ہیں۔ ہم ضلع بھر میں مزید ترقیاتی کام کروانا چاہتے ہیں مگر ہمارے کاموں میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں جس سے عوام کا نقصان ہورہا ہے ضلع چیئرمین حاجی خان مہر نے بتایا کے ہم نے جہاں پر بھی ترقیاتی کام کروائے ہیں ان کا خود وزٹ کرکے افتتاح کررہے ہیں تاکہ ہم اپنے ترقیاتی کاموں کو خود مانیٹر کرسکیں۔

Check Also

تھانہ ریتی انسپکٹر سنوکر پہ جوا کھیلتے ہوئے 3 ملزمان کو سامان سمیت گرفتار کر لیا

گھوٹکی۔ایس ایس پی گھوٹکی جناب عمرطفیل صاحب کی ہدایت پہ گھوٹکی پولیس کا جواریوں و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے