خانپورمہر میں موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا

خانپور مہر: (امجد علی ملک سے ) شہر اور گردونواح میں تیز ہوا کیساتھ موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا جبکہ مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا، لوگ گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے، شہر کے روڈ تالاب کی شکل اختیار کرگئے۔

مختلف علاقوں شاہپور مہر، لونڈ بازار، لوہی سمیت چھوٹے بڑے قصبوں میں ہوا کے ساتھ موسلادھار بارش شروع ہوئی، ہوا کے ساتھ چلنے والی بارش کی وجہ سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، بارش کے شروع ہوتے ہی معمول کی طرح بجلی غائب، تمام مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا، کپاس اور دھان کی نئی فصل کو بڑے نقصان کا اندیشہ ہے جبکہ دوسری طرف عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے اور لوگ گھروں تک محدود ہوگئے اور شہر اور ڈرینیج سسٹم ناکارہ ہونے کی وجہ سے شہر کے روڈ راستے تالاب کی شکل اختیار کرگئے۔

Check Also

سیالکوٹ سے لاہور جانے والی لاثانی ایکسپریس خوفناک حادثے سے بچ گئی

مریدکے نارنگ منڈی کوٹ مولچند ریلوے اسٹیشن کے قریب سیالکوٹ سے لاہور جانے والی لاثانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے