خانپورمہر میں پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین مقابلہ

خانپورمہر: گبول کاٹن فیکٹری کے پاس جروار روڈ پر پولیس اور ڈاکووں کے مابین مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک اشتہاری زخمی حالت میں پسٹل سمیت گرفتارہوگیا اور2 ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

خانپورمہر تھانے کے ایس ایچ او انسپکٹر محمدمتل کھکھرانی کی قیادت میں پولیس پیٹرولنگ کررہی تھی کہ اچانک گبول کاٹن فیکٹری کے مقام پر تین ڈاکووں نے پولیس موبائل پر فائرنگ شروع کردی، پولیس اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا، فائرنگ میں مختلف تھانوں میں مطلوب اشتہاری واحدبخش عرف واحدوعالمانی زخمی ہوگئے، زخمی ڈاکو کو پولیس نے گرفتار کرلیا، جب کے دوڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، گرفتار ملزم سے پسٹل اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا، یادرہے کہ زخمی حالت میں گرفتار کیاگیا ملزم واحد بخش عرف واحدو عالمانی پر مختلف تھانوں میں، ڈکیتی،چوری منشیات اور دیگر مقدمات درج تھے اور گھوٹکی پولیس کو مطلوب تھا۔

Check Also

سیالکوٹ سے لاہور جانے والی لاثانی ایکسپریس خوفناک حادثے سے بچ گئی

مریدکے نارنگ منڈی کوٹ مولچند ریلوے اسٹیشن کے قریب سیالکوٹ سے لاہور جانے والی لاثانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے