خیلانوالہ کی بجلی ایک ہفتہ سے تعطل کا شکار

میانوالی: وزیراعظم کے آبائی ضلع میانوالی سے ملحقہ گاوں وانڈھا گڈی خیلانوالہ کی بجلی ایک ہفتے سے تعطل کا شکار ہے۔

واپڈا افسران و اہلکاران کی نااہلی کی وجہ سے وانڈھا گڈی خیلانوالہ کی بجلی ایک ہفتہ سے بحال نہ ہوسکی، علاقہ کی عوام پریشان حال ہیں۔ بار بار ایکسیئن اور ایس ڈی او کو اس بارے مطلع کیا گیا ہے مگر کوئی شنوائی نہ ہورہی ہے۔ وانڈھا گڈی خیلانوالہ میں بجلی کی تاریں تقریباً40 سال پرانی نصب شد ہ ہیں، جوکہ آئے روز ٹوٹ کر نیچے گلی اور شارع عام پر گری پڑی ہوتی ہیں جوکہ کسی بھی وقت بہت بڑے جانی نقصان کا باعث بن سکتی ہیں۔ وانڈھا گڈی خیلانوالہ کی آبادی6 سو سے زائد گھروں پر مشتمل ہے جب کہ صرف ایک ٹرانسفارمر کے ذریعے بجلی چلائی جارہی ہے۔ زیادہ لوڈ کی وجہ سے بجلی کی تاریں لوڈ برداشت نہ کرسکتی ہیں اور تاریں مختلف جگہوں سے واضح طور پر ٹوٹی ہوئی نظر آرہی ہیں اور بجلی ہر آئے روز بند رہتی ہے جبکہ واپڈا اہلکاران اس اہم مسئلہ کی طرف کوئی نہ دے رہے ہیں اور صرف اپنے من پسند لوگوں کا کام کرتے ہیں۔ علاقہ کی عوام ڈپٹی کمشنر میانوالی، وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم پاکستان سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وانڈھا گڈی خیلانوالہ میں دونئے ٹرانسفارمر اور نئی تاریں لگاکر فوری طور پر بجلی بحال کرائی جائے تاکہ عوام کی پریشانی دور ہوسکے۔

Check Also

خیرپورناتھن شاہ میں بھی احساس کفالت رجسٹریشن پروگرام جاری ہے

خیرپورناتھن شاہ (محمد حسن کہوسہ )پوری سندھ کی طرح خیرپورناتھن شاہ میں بھی احساس کفالت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے