دوبھائیوں نے گھریلو تنازعہ پربہن کو قتل کردیا

جلالپور بھٹیاں: محلہ اسلام پورہ کے رہائشی حاجی مظہر حسین قریشی مرحوم کے بیٹوں نے اپنی سگی بہن کو چھری کے وار کرکے گلا کاٹ دیا، بہن نے تڑپتے ہوئے موقع پر ہی جان دے دی۔ ایک بھائی کی عمرقریب سولہ سال اور دوسرے کی عمر قریب اٹھارہ سال ہے جبکہ بہن ایک بھائی سے چھوٹی اور ایک سے بڑی تھی، جس کی عمر قریب سترہ سال بتائی گئی ہے۔ اہل خانہ کے مطابق بہن بھائیوں کے مابین رشتہ کا تنازعہ چل رہا تھا اور اسی تنازعہ پر بہن بھائیوں میں جھگڑا ہوا جس پر بھائیوں نے طیش میں آکر بہن کو کردیا۔ مقتولہ کا نام رانی بی بی تھا۔ پولیس واقعہ کی اطلاع پاکر موقع پہنچ گئی، ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے نعش کو تحویل میں لیکر موقع سے شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں، پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا جائے گا۔

Check Also

سیالکوٹ سے لاہور جانے والی لاثانی ایکسپریس خوفناک حادثے سے بچ گئی

مریدکے نارنگ منڈی کوٹ مولچند ریلوے اسٹیشن کے قریب سیالکوٹ سے لاہور جانے والی لاثانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے