دوران ڈکیتی مزاحمت پر امام مسجد کو قتل کردیا گیا

مریدکے: تھانہ صدر کی آبادی تینتیس چک گاوں کے امام مسجد مولانا محمد عرفان رضوی سے ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکووں نے امام مسجد کو قتل کردیا اور سینتالیس ہزار نقدی لے کر فرار ہوگئے۔

مقتول کے بھائی عمران نے درخواست میں موقف اختیار کیاکہ مقتول حضرت علی ہجویری کے دربار گیا ہوا تھا کہ گھر واپسی پر منوں آباد پولیس چوکی کے قریب ڈاکووں نے ناکہ لگارکھا تھا اور لوٹ مارکررہے تھے، ڈاکووں نے مقتول کو روکا اور سینتالیس ہزار نقدی چھین لیے، مزاحمت کرنے پر حافظ محمد عرفان کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے، ورثاءکے مطابق پولیس قتل کو دشمنی کا رنگ دے رہی ہے جبکہ مقتول سے ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے، مقتول33 چک گاوں کی مسجد کا امام تھا اور3 بچوں کا باپ تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست آنے پر مقدمہ درج کرلیا جائے گا اور پوسٹ مارٹم بھی کیا جائے گا۔

Check Also

خیرپورناتھن شاہ کے صحافی محمد حسن کھوسو بھٹائی کی زمین پرپٹواری نے کیا قبضہ

خیرپورناتھن شاہ۔(محمد حسن کہوسہ)خیرپورناتھن شاہ کے صحافی محمد حسن کھوسو بھٹائی سینٹر پر پہنچ کر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے