دوروز قبل قتل ہونے والے تین افراد کے قاتل گرفتار نہ ہوسکے

کندھ کوٹ: دوروزقبل قتل ہونیوالے ایک ہی خاندان کے باپ بیٹا سمیت تین افراد کے قاتل گرفتار نہ ہوسکے، قاتلوں کی عدم گرفتار پر ورثاءکی جانب سے پولیس کیخلاف شدیداحتجاج اور نعرے بازی کی گئی۔

کندھ کوٹ: تھانہ سی سیکشن کی حدود گاوں میرمحمد بنگوار میں دوروزقبل بنگوار قبائل کے ایک ہی خاندان کے3 افراد کو فائرنگ کرکے بے دردی سے قتل کردیاگیا تھا متاثرین نے میڈیا کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ دو روز گزرنے کے باوجود بھی پولیس نے ہمارے نوجوانوں کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا پولیس قاتلوں کو گرفتار کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے، متاثرین کے اہل خانہ نے پولیس پر الزام عائد کیا کہ پولیس نے بھاری رشوت لیکر قاتلوں کو آزاد چھوڑدیا ہے۔

متاثرین کے ورثاءکا کہنا تھاکہ جب تک قاتل گرفتار نہ ہونگے ہمارا احتجاج جاری ہے گا متاثرین نے ایس ایس پی کشمور اسدرضاشاہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی ان کا کہناتھا کہ ایس ایس پی اسد رضا شاہ کی نااہلی کے باعث جرائم میں اضافہ ہوگیا ہے پولیس امن و امن کی صورتحال کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ،وزیراعظم عمران خان، وزیراعلیٰ سندھ اور آئی جی سندھ فوری نوٹس لیکر ہمارے نوجوانوں کے قاتلوں کو گرفتار کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔

Check Also

خیرپورناتھن شاہ میں پانی نہ ملنے کی وجہ سے ریلی نکالی گئی

خیرپوریناتھن شاہ (محمد حسن کہوسہ) خیرپورناتھن شاہ پبلک ہیلتھ کی جانب سے کرپٹ ایس ڈی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے