ریلوے کا عیدپر پردیسیوں کیلئے4 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

بھیرہ: پاکستان ریلوے نے عیدقربان پر پردیسیوں کیلئے4 اسپیشل عید ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے، راولپنڈی سے ملتان کیلئے اسپیشل عیدٹرین کی آج ہفتہ 25 جولائی سے ایڈوانس بکنگ بھی شروع کردی جائے گی، جبکہ27 جولائی سے31 جولائی تک5 دن تمام ریل گاڑیوں کیساتھ ایک ایک اضافی کوچ لگائی جائے گی۔

راولپنڈی سے کراچی جانیوالی گرین لائن ایکسپریس کیلئے27 جولائی سے30 جولائی تک روزانہ ایک اکانومی کلاس کوچ لگائی جائے گی،3 اسپیشل عید ٹرینیں27 ،28 اور29 جولائی سے کراچی سے راولپنڈی، پشاور کیلئے چلیں گی، ڈویژنل سپریٹنڈنٹ ریلوے سید منور شاہ نے ایکسپریس کو بتایا کہ اس بار ہمارا فوکس زیادہ اکانومی کلاس ہے، ہم ہر کوچ کی60 فیصد سیٹوں کی بکنگ کررہے ہیں۔

سوشل ڈسٹنس ایس او پی کے تحت40 فیصد سیٹیں خالی رکھی جائیں گی، تیزگام، سرسید، پاکستان، عوام ایکسپریس میں بھی ایک ایک اکانومی کوچ اضافی لگائی جائے گی۔

Check Also

سیالکوٹ سے لاہور جانے والی لاثانی ایکسپریس خوفناک حادثے سے بچ گئی

مریدکے نارنگ منڈی کوٹ مولچند ریلوے اسٹیشن کے قریب سیالکوٹ سے لاہور جانے والی لاثانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے