سابق صدرآصف علی زرداری نے مسلم لیگ (ن)کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کی گرفتاری کی مذمت

اسلام آباد:
سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ لوگ باہرنکلے توحکومت کوگھرجانا پڑے گا۔ انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کی گرفتاری پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ شہباز شریف اندر گئے ہیں، کل ہم سب نے اندر جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک دن یہ سب ہونا ہے۔سابق صدرآصف علی زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ عوام نکلی تو عمران خان کو کسی کی سپورٹ کام نہیں آئے گی۔سابق صدر پاکستان نے کہا کہ ملک میں معیشت کی صورتحال سب کے سامنے ہے اور عالمی سطح پر کیا پیغام جا رہا ہے وہ بھی سب کے سامنے ہے ( امین مغل)

Check Also

سرکاری ملازمین کا اسلام آباد میں دھرنا جاری د و سال سے تنخواہ میں اضافہ نہیں کیا

سرکاری ملازمین کا اسلام آباد میں دھرنا جاریعمران خان حکومت نے دو سال سے تنخواہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے