ساتویں جماعت کے طالب علم کے اغواپر ورثاءکا احتجاج

خیرپورناتھن شاہ: (محمد حسن کھوسو)گاؤں تھلو کا رہائشی ساتویں جماعت کے طالب علم سعید احمد بہرگڑی اورستار بہرگڑی کی رہنمائی میں مین سٹاپ پر ٹائر جلاکر احتجاجی دھرنا دے دیا، اس موقع پر بچے کے باپ کا کہنا تھاکہ تین دن پہلے گاؤں تھلو میں ایک شاپ پر میرا بیٹا بیٹھا تھا، اس وقت دو نامعلوم موٹرسائیکل پر سوار ہتھیار بندو نے میرے بیٹے کو زبردستی اغوا کرکے لے گئے، جس کی اطلاع ہم نے خیرپورناتھن شاہ پر دے دی جس کو آج تین روز گزر گئے، لیکن پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی نہ ہی پولیس کیس درج کررہی ہے، ان کا مزید کہنا تھاکہ ہماری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے، پتہ نہیں میرے بیٹے کو کیوں اغوا کیا ہے، کہیں میرے بیٹے کو مارنہ ڈالا ہو، انہوں نے کہاکہ اگر چوبیس گھنٹے میں میرا بیٹا بازیاب نہ ہوا تو انڈس ہائی وے پر دھرنا دیا جائیگا، انہوں نے آئی جی سندھ ، ڈی آئی جی حیدرآباد اور ایس ایس پی دادو سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ فوری طور پر میرے بیٹے کو بازیاب کرایا جائے۔

Check Also

تھانہ بھلوال سٹی پولیس کی کاروائی، اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار

بھیرہبسرگودھا:تھانہ بھلوالسرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پر اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے