سنواروتحریک کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

چنیوٹ: بھوآنہ شہر میں سیوریج سسٹم تباہ ہونے اور سڑکیں خستہ حالی اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے پر بھوآنہ سنوارو تحریک میدان میں آگئی، مین جھنگ چنیوٹ روڈ پر ضلعی انتظامیہ، ایم این اے اور ایم پی اے کیخلاف احتجاج اور نعرے بازی کی گئی، مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے، جن پر نعرے درج تھے کہ عوامی منتخب نمائندوں کو عطیات و خیرات دیں۔ اس حوالے سے بھوآنہ سنوارو تحریک کے رہنما اور صدر انجمن تاجران بھوآنہ ملک غلام شبیر شاہد کا کہنا ہے کہ بھوآنہ کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، سیوریج سسٹم ناکارہ اور نالے بند ہونے کی وجہ سے مین جھنگ چنیوٹ روڈ گندے پانی میں ڈوب گیا ہے، شہریوں کو گزرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کے احتجاج کا مقصد ہے کہ بھوآنہ کے شہریوں سے اپیل کرنا کہ قربانی کی کھالیں ایم این اے غلام محمد لالی اور ایم پی اے سلیم بی بی بھروانہ کو جمع کرائیں تاکہ وہ ان کھالوں کو بیچ کر روڈ کی تعمیر ومرمت کرسکیں۔ شہریوں اور تاجروں کا کہنا ہے کہ مین جھنگ چنیوٹ روڈ اور اندرون شہر گندہ پانی جمع ہونے کی وجہ سے ا ن کے کاروبار شدید متاثر ہورہے ہیں اور شدید پریشانی کا شکار ہیں، شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نوٹس لیکر سڑکوں کی تعمیرومرمت کا کام شروع کرائیں۔

Check Also

تھانہ بھلوال سٹی پولیس کی کاروائی، اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار

بھیرہبسرگودھا:تھانہ بھلوالسرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پر اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے