سی پی او نے بروقت کارروائی کرکے اغوا کی کوشش ناکام بنادی

مریدکے: موٹروے پولیس کے سی پی او راشد بھٹی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اغوا کی کوشش ناکام بنادی، تفصیلات کے مطابق عامر اپنے بھائی کیساتھ لکڑیوں کا ڈالہ لیکر گوجرانوالہ جارہا تھا، ڈالہ موڑ ایمن آباد پر خراب ہوا تو تعاقب میں لگے کار سوار بیوی کے رشتہ داروں نے گن پوائنٹ پر عامر کو اغوا کرلیا۔ موٹروے پولیس نے اطلاع ملنے پر جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف ناکہ لگاکر مشکوک کار سے عامر کو برآمد کرلیا، ملزمان نے پولیس کو بیان دیا کہ عامر کو قتل کرکے راوی میں پھینکنا چاہتے تھے، متاثرہ شخص نے بتایا کہ ملزمان میری بیوی سے شادی کرنا چاہتے تھے انکار کرنے پر مجھے قتل کرنے کی نیت سے اغوا کرلیا۔

Check Also

سیالکوٹ سے لاہور جانے والی لاثانی ایکسپریس خوفناک حادثے سے بچ گئی

مریدکے نارنگ منڈی کوٹ مولچند ریلوے اسٹیشن کے قریب سیالکوٹ سے لاہور جانے والی لاثانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے