شہری سے موٹرسائیکل اور موبائل فون چھیننے والے2 ملزمان گرفتار

پشاور: پڑانگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہری سے موٹرسائیکل، موبائل فون اور3 ہزار نقدی چھیننے والے دوملزمان کو گرفتار کرکے موٹرسائیکل برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق تیمور ساکن روزی بند مندنی نے تھانہ پڑانگ میں رپورٹ کی کہ میں موٹرسائیکل پر بہنوئی کے گھر شابڑہ آیا تھا واپسی پر گھر جارہاتھاکہ راستے میں ایک کیری ڈبہ کھڑا تھا جس سے اچانک ایک شخص اتر کر مجھے زبردستی روکا اور مجھ سے 3 ہزار روپے، ایک موبائل فون اور موٹرسائیکل چھین کر مجھے تھپڑمارے اور مجھے پیچھے نہ دیکھنے کا کہہ دیا، میں نے جاتے جاتے کیری ڈبہ کا نمبر نوٹ کرلیا، واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان نے ڈی ایس پی سٹی محمد اقبال خان، ایس ایچ او پڑانگ اشفاق خان، ایس آئی بہروز خان اور سی آئی او بشیر خان، اے ایس آئی صادق علی خان ودیگر پولیس افسران کو ملزمان ٹریس کرنے اور مال مسروقہ کی برآمدگی کا ٹاسک حوالہ کیا جس پر ٹیم نے جدید سائنسی خطوط کو بروئے کار لاتے ہوئے دوملزمان اسماعیل سکنہ پلوسی شاہ اور افتخار ساکن خیال پل تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کرلیا۔

Check Also

سیالکوٹ سے لاہور جانے والی لاثانی ایکسپریس خوفناک حادثے سے بچ گئی

مریدکے نارنگ منڈی کوٹ مولچند ریلوے اسٹیشن کے قریب سیالکوٹ سے لاہور جانے والی لاثانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے