صوبائی وزیر لیبر شوکت یوسفزئی کی احطار انڈسٹریل اسٹیٹ کی فیکٹریوں کا دورہ

ہری پور: (سید علی رضا شاہ) صوبائی وزیر لیبر نے کہا کہ صوبے کے سب سے فعال انڈسٹریل اسٹیٹ حطار میں مقامی لوگوں اور خواتین کو بہتر روزگار ملنے پر خوشی ہے اور یہاں بہتر ماحول ہے، وزیراعظم عمران خان کا ویژن انڈسٹریز اور ورکرز کو سپورٹ کرنا ہے، فیکٹریوں میں صنعتکاروں کو حکومت مکمل سہولیات دے رہی ہے، صوبائی وزیر لیبر نے انڈسٹریلسٹ ایسوسی ایشن سے ملاقات کی اور مسائل سنے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ فیکٹریوں، کارخانوں میں مالکان ورکرز کو مکمل سہولیات دیں۔ ورکرز ویلفیئر کالونیوں میں مسائل کو حل کریں گے، جہاں جہاں ورکرز کو یا صنعتکاروں کو مسائل درپیش ہیں وہاں حکومت کی جانب سے مکمل تعاون ہوگا۔

ورکرز کوارٹرز میں صفائی اور عملے کی غیر حاضریوں پر ایکشن لیا جائے گا۔ حطار میں6 سو فلیٹس،4 سو کوارٹرز میں روزانہ کی بنیاد پر صفائی کو یقینی بنایا جائے، اس موقع پر ایم پی اے ارشد ایوب خان، رہنما پی ٹی آئی یوسف ایوب، ورکرز ویلفیئر بورڈ اور لیبر ڈیپارٹمنٹ سوشل سکیورٹی کے افسران بھی موجود تھے۔

Check Also

تھانہ بھلوال سٹی پولیس کی کاروائی، اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار

بھیرہبسرگودھا:تھانہ بھلوالسرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پر اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے