ضلعی انتظامیہ، پولیس اور پاک فوج کا مشترکہ فلیگ مارچ

چنیوٹ: فلیگ مارچ ڈی سی محمد ریاض، ڈی پی او سید حسنین حیدر اور آرمی افسران کی قیادت میں کیاگیا۔فلیگ مارچ میں اے سی چنیوٹ، پولیس افسران، ڈی ای او ریسکیو، پاک آرمی، سول ڈیفنس نے شرکت کی، فلیگ مارچ شہر کے مختلف علاقوں، بازاروں، شاہراہوں میں کیاگیا۔ فلیگ مارچ کے دوران امن وامان، لاک ڈاون پر عملدرآمد کا جائزہ لیاگیا، اس موقع پر اعلیٰ افسران کا کہناتھا کہ عیدالاضحی کے موقع پر کورونا وائرس کے پھیلاو کے پیش نظر5 اگست تک لاک ڈاون کیاگیا ہے، لاک ڈاون کے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی، عیدالاضحی کے موقع پر کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کیلئے عوام کو تعاون کرنا چاہیے۔

یہ بھی دیکھیں

ٹریفک حادثہ، موٹرسائیکل اور ٹریلر کے درمیان تصادم

میانوالی: تفصیلات کے مطابق صداقت پیٹرولیم کے قریب موٹرسائیکل اور ٹریلر میں ٹکر ہوئی جس …

loading...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے