عادل پور تھانہ کی حدود میں پولیس اہلکار اور ڈاکووں میں مقابلہ

خانپورمہر: عادل پور تھانہ کی حدود میں پولیس اہلکار اور ڈاکووں میں مقابلہ ہوا، مقابلہ کے دوران پولیس اہلکار شہید، پولیس اہلکار فرزان کلوڑ ڈیوٹی سے واپس جارہا تھا کے مسلح ڈاکو راستے میں کریانہ کی دوکان سے چوری کررہے تھے۔

خانپور مہر عادل پور تھانے میں تعینات پولیس اہلکار ڈاکو سے مقابلے میں شہید ہوگیا، پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹی ختم کرکے گھر جارہا تھا کہ راستے میں دکان سے ڈاکو چوری کررہے تھے جن پر پولیس اہلکار نے فائرنگ شروع کردی اور مقابلہ کیا، گولی لگنے سے پولیس اہلکار فرزان کلوڑ شہید ہوگیا، مسلح ڈاکو شہید اہلکار کی کلاشنکوف اپنے ہمراہ لے گئے، پولیس اور مقامی افراد ڈاکووں کے تعاقب میں روانہ ہوئے، مقتول کی لاش تحصیل اسپتال گھوٹکی منتقل کردی گئی، مسلح افراد کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں ایس ایس پی گھوٹکی عمر طفیل سمیت علاقہ کے افراد نے شرکت کی، شہید پولیس اہلکار فرزان کلوڑ کو گھوٹکی پولیس نے سلامی کیساتھ شہید کی میت کو پاکستانی پرچم میں لپیٹا ہوا تھا۔

Check Also

سیالکوٹ سے لاہور جانے والی لاثانی ایکسپریس خوفناک حادثے سے بچ گئی

مریدکے نارنگ منڈی کوٹ مولچند ریلوے اسٹیشن کے قریب سیالکوٹ سے لاہور جانے والی لاثانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے