عثمان ڈار اور صوبائی وزیر خصوصی تعلیم کا سمبڑیال کا دورہ

سیالکوٹ:وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجواناں عثمان ڈار اور صوبائی وزیر خصوصی تعلیم پنجاب چوہدری محمد اخلاق کا9 اگست کو ٹائیگرز فورس ڈے کی تیاریوں کے حوالے سے شجرکاری مہم کے سلسلہ میں سمبڑیال میں مجوزہ جگہ کا معائنہ کیا۔

سیکرٹری محکمہ جنگلات کیپٹن(ر) محمد آصف بھی اس موقع پر موجود تھے، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ سیالکوٹ میں ایک لاکھ پودے لگائے جائیں گے جن کی حفاظت کا خصوصی بندوبست کیا جائے گا۔ برگیڈئیر(ر) اسلم گھمن، عظیم نوری گھمن، چیئرمین پی ایچ اے ذوالفقار بھٹی، اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔

عثمان ڈار نے بتایاکہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سیالکوٹ میں ٹائیگرز فورس کے نوجوانوں کے ہمراہ1 لاکھ پودے لگائیں گے۔

Check Also

خیرپورناتھن شاہ کے صحافی محمد حسن کھوسو بھٹائی کی زمین پرپٹواری نے کیا قبضہ

خیرپورناتھن شاہ۔(محمد حسن کہوسہ)خیرپورناتھن شاہ کے صحافی محمد حسن کھوسو بھٹائی سینٹر پر پہنچ کر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے