عظیم صوفی فقیر شاعرسید انور علی شاہ بخاری کا 60 واں سالانہ عرس مبارک

گھوٹکی: (رانا اقبال) صوفی فقیر شاعرسید انور علی شاہ بخاری 60 واںسالانہ عرس جہانپورشریف میں منعقد ہوا جس کا افتتاح پیپلزپارٹی ضلع گھوٹکی کے صدر میر بابر خان لنڈ، درگا ہ کے سجادہ نشین فقیر سید سخاوت حضور بخاری، فقیر سید عبادت علی شاہ نے درگاہ پر چادر چڑھاکر کیا۔ گھوٹکی کے عظیم بزرگ شاعر سائیں صوفی سید انور علی شاہ کا شمار سندھ کے بڑے صوفی بزرگوں میں ہوتا ہے ۔ عرس مبارک تقریب کے دوران گدی نشین فقیر سید سخاوت حضور بخاری کا کہنا تھا کہ سائیں صوفی بزرگ انورشاہ بخاری نے اپنی شاعری کے ذریعے انسانیت کی خدمات سرانجام دیتے ہوئے محبت کا درس دیا۔انہوں نے بغیر کسی رنگ و نسل کا فرق نہ رکھتے ہوئے ہر انسان سے پیاراورمحبت رکھی ہے صوفی سیدانورعلی شاہ کا سالانہ عرس مبارک ہر سال نہایت ہی عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جاتا ھے۔ اس عرس مبارک میں ملک بھر سے عقیدت منداور زائرین کی بڑی تعداد میں بھرپور عقیدت واحترام کے ساتھ شرکت کرتے ہیں ۔ صوفی سید انور شاہ کے سالانہ عرس کے موقع پر ہر قسم کے سٹال جن میں فروٹس سٹالز، بچوں کے کھیلونے ،مشروب اور کئی قسم کے جھولے وغیرہ کا اہتمام کیا جاتا ہے ،عرس مبارک کے موقع پر سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔داخلی اور خارجی راستوں پر درگاہ سیکورٹی اہلکار اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ھے۔دوسری جانب ڈپٹی کمشنرگھوٹکی، لیفٹیننٹ خالد سلیم کی جانب سے 60ویں عرس مبارک کے موقع پر ضلع گھوٹکی میں ایک روزہ بروز جمعہ کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے

Check Also

خانپورمہر آل سندھ ملک ویلفیراتحادکی تیاریاںزوروںشور سے جاری

خانپورمہر، آل سندھ ملک ویلفیر اتحاد کے حلف برداری تقریب کی تیاریاں زوروں شور سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے