علی باقر نجفی جسٹس آف ہائی کورٹ لاہور کا ماڈل تھانہ سٹی کا دورہ

میانوالی: تفصیلات کے مطابق جسٹس آف ہائی کورٹ لاہور علی باقر نجفی نے ماڈل تھانہ سٹی کا دورہ کیا۔ ڈی پی او میانوالی حسن اسد علوی نے ان کا استقبال کیا۔ پولیس کے چاک و چوبند دستہ نے سلامی دی۔ ڈی پی او میانوالی نے ان کو عوام کی سہولت کیلئے تھانہ میں نئے اور جدید نظام کو استوار کرکے کارپوریٹ سٹائل، کیومیٹک ڈیوائسز، ویٹنگ روم، فرنٹ ڈیسک، وٹک سپورٹ آفیسر روم، جدیدسی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ روم، درخواست سے ایف آئی آر تک مانیٹرنگ، جدید ڈی آر سی ہال جس میں عوامی نوعیت کے مسائل کے حل کیلئے مصالحتی کمیٹی کا قیام عمل میں لاگیا ہے کا وزٹ کرایا اور مکمل بریفنگ دی۔

علی باقر نجفی جسٹس ہائی کورٹ نے وزٹر بک میں اپنے تصورات تحریر کیے، پولیس افسران کیساتھ میٹنگ کی اور پودا لگایا۔ ڈی پی او میانوالی کو سوینیئر پیش کیا۔

Check Also

سیالکوٹ سے لاہور جانے والی لاثانی ایکسپریس خوفناک حادثے سے بچ گئی

مریدکے نارنگ منڈی کوٹ مولچند ریلوے اسٹیشن کے قریب سیالکوٹ سے لاہور جانے والی لاثانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے