فاروق آباد میں جشن آزادی قومی جوش و جذبہ سے منایاگیا

فاروق آباد: ملک بھر کی طرح فاروق آباد میں بھی جشن آزادی قومی جوش وجذبہ سے منایا گیا،73 ویں یوم آزادی پاکستان کے سلسلہ میں میونسپل کمیٹی میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں ڈی ایس پی صدر سرکل رانا غلام عباس، ایس ایچ او سٹی جہانگیر بیگ، چیف آفیسر بلدیہ جاوید چوہان، صوبائی امیدوار پی پی143 ، رہنما تحریک انصاف رانا وحید احمد خان، رانامظہر علی، جہانگیر احمد بھٹی، رانا گل بہار خان، اسد شیخ اور دیگر پی ٹی آئی کارکنان سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کرتے ہوئے جشن آزادی کا کیک کاٹا اور وطن عزیز اور پاک فوج کی سلامتی سمیت کشمیریوں کی جلد آزادی کیلئے دعائیں مانگیں۔

Check Also

تھانہ ریتی انسپکٹر سنوکر پہ جوا کھیلتے ہوئے 3 ملزمان کو سامان سمیت گرفتار کر لیا

گھوٹکی۔ایس ایس پی گھوٹکی جناب عمرطفیل صاحب کی ہدایت پہ گھوٹکی پولیس کا جواریوں و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے