فرانس میں توہین رسالت واقعہ کیخلاف مختلف مذہبی جماعتوں کا احتجاج

خیرپورناتھن شاہ: فرانس میں توہین رسالت واقعی کے خلاف جماعت اہلسنت ، تحریک لبیک پاکستان، تحریک انصار المسلمین اور جماعت حسینی کے عہدے داروں اور کارکنان کی طرف سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ عہدیدار سید محمد چھٹل شاہ حافظ محمد یوسف کرمی اور ذوالفقار سومرو کے علاوہ دیگر نے خطاب کیا۔


محمد چھٹل شاہ نے کہا فرانس میں توہین رسالت واقعہ ہم مسلمانوں کی دل آزاری ہے، ہم سخت لفظوں میں اس کام کی مذمت کرتے ہیں۔ ہم مسلمان جماعت اہلسنت اور دیگر پاکستان میں رہنے والے ایک پلیٹ فارم میں شامل ہوکر اپنے پیارے آقا کی توہین کبھی برداشت نہیں کریں گے۔ ہم فرانس کیساتھ کبھی بھی نہیں چل سکیں گے کیونکہ فرانس ہمارے آخری نبی کا دشمن ہے۔

ہم وزیراعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فرانس سے اقوام متحدہ میں کیس داخل کرکے سچا مسلمان ہونے کا ثبوت دیں اور فرانس سے ہر فورم میں بائیکاٹ کا اعلان کریں تاکہ اس کو پتاچلے کہ مسلمان اپنے آخرے نبی کی عزت کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔

Check Also

تھانہ ریتی انسپکٹر سنوکر پہ جوا کھیلتے ہوئے 3 ملزمان کو سامان سمیت گرفتار کر لیا

گھوٹکی۔ایس ایس پی گھوٹکی جناب عمرطفیل صاحب کی ہدایت پہ گھوٹکی پولیس کا جواریوں و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے