فیصل آباد کے رہائشی اعجازکی پولیس حراست میں ہلاکت پر ایس ایس پی کا نوٹس

سکھر: ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں نے فیصل آباد کے رہائشی اعجاز آرائیں کی پولیس کی غیرقانونی حراست میں ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ دو ایس آئیز سمیت5 اہلکار معطل و گرفتار کرکے مقدمہ درج، ڈی ایس پی کمپلین کی سربراہی میں واقعہ کی شفاف تفتیش کیلئے انکوائری کمیٹی قائم کردی گئی۔ تھانہ کینٹ کے پانچ پولیس اہلکاروں کے خلاف اغوا اور قتل کا مقدمہ درج کرلیاگیا۔ ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں نے واقعہ کی شفاف انکوائری کیلئے ڈی ایس پی کمپلین کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ ایس ایس پی سکھر نے بتایا کہ مقدمہ میں اے ایس آئی گل حسن سیلرو، غلام مصطفی میرانی، اہلکار یعقوب، نصیر اور درگاہ ڈنو کو نامزد کیاگیاہے۔ ایس ایس پی سکھر نے مقدمہ میں نامزد تمام اہلکاروں کو معطل کرکے اغوااور قتل کی دفعات شامل کرلی ہیں۔ چھ روز قبل اعجاز آرائیں نامی نوجوان کو پنوعاقل کینٹ تھانہ کے اہلکاروں نے چوری کے الزام میں فیصل آباد سے گرفتار کیاتھا۔

Check Also

تھانہ ریتی انسپکٹر سنوکر پہ جوا کھیلتے ہوئے 3 ملزمان کو سامان سمیت گرفتار کر لیا

گھوٹکی۔ایس ایس پی گھوٹکی جناب عمرطفیل صاحب کی ہدایت پہ گھوٹکی پولیس کا جواریوں و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے