قائم مقام ڈپٹی کمشنر طارق خان نیازی کا ریسکیو اسٹیشن کا دورہ

چنیورٹ: کمشنر فیصل آباد کی ہدایت پر قائم مقام ڈپٹی کمشنر چنیوٹ طارق خان نیازی نے مون سون بارشوں اور سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاریوں کے جائز کیلئے ریسکیو اسٹیشن کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق قائم مقام ڈپٹی کمشنر چنیوٹ نے ریسکیو اور میونسپل کمیٹی کے پاس موجود مون سون بارشوں اور سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے استعمال ہونیوالے آلات کا جائزہ لیا اور اس سلسلے میں ضلع چنیوٹ کے اداروں کی تیاری کو تسلی بخش قرار دیا۔ اس موقع پر ان کے ساتھ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میڈم طاہرہ خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ رانا جاوید بھی موجود تھے۔

Check Also

خانپورمہر آل سندھ ملک ویلفیراتحادکی تیاریاںزوروںشور سے جاری

خانپورمہر، آل سندھ ملک ویلفیر اتحاد کے حلف برداری تقریب کی تیاریاں زوروں شور سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے