لاہورموٹروے رنگ روڈ پر ریپ کیس کا معاملہ،لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر

لاہور: تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں موٹروے رنگ روڈ ریپ کیس کے معاملہ سے متعلق درخواست دائر کی گئی ہے، درخواست شریک چیئرمین ہیومن رائٹس کمیٹی لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ایڈووکیٹ میاں آصف محمود کی طرف سے دائر کی گئی ۔ جس میں کہا گیا کہ لاہور پولیس شہریوں کے جان، مال، عزت کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ لاہور میں2 ماہ کے اندر73 ریپ کیس سامنے آئے، جن میں چھوٹی عمر کے بچے بچیاں بھی شامل ہیں۔ پولیس اور استغاثہ کی غفلت، مجرموں کو سزائیں نہ ملنے کی وجہ سے ان کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔ درخواست گزار نے سخت ایکشن کے لئے وزیراعظم، وزیراعلیٰ، چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب کو خطوط ارسال کردئیے۔

Check Also

سیالکوٹ سے لاہور جانے والی لاثانی ایکسپریس خوفناک حادثے سے بچ گئی

مریدکے نارنگ منڈی کوٹ مولچند ریلوے اسٹیشن کے قریب سیالکوٹ سے لاہور جانے والی لاثانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے